Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: شیخ زاید مسجد کے پارکنگ لاٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

محکمہ شہری دفاع نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے (فائل فوٹو ٹوئٹر)
ابو ظبی میں ایک چھوٹا طیارہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کی بیرونی پارکنگ لاٹ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنس وام نے ابوظبی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ’ یہ واقعہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کی اضافی بیرونی پارکنگ لاٹ میں پیش آیا ہے۔ پولیس اور شہری دفاع کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سیسنا سنگل انجن طیارے کا پائلٹ حادثے میں زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں’ امارات کے محکمہ شہری ہوابازی کے حوالے سے بتایا کہ  ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ البطین پرائیویٹ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے جا رہا تھا۔ طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا ہے‘۔
ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ’ وہ افواہیں نہ پھیلائیں اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں‘۔

شیئر: