Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں 50برس میں 10ہزار زلزلے

  لندن ...... برطانوی طبقات الارض کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 50برسو ں میں برطانیہ میں تقریباً10ہزار چھوٹے بڑے زلزلے آچکے ہیں۔ ویلز، کارنیوال اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ مگر مانچسٹر ، ایڈنبرا، ٹرینٹ اور ویلز میں بھی اچھے خاصے جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ حال یہ ہے کہ گزشتہ 50دنوں میں بھی برطانیہ میں کم سے کم 20زلزلے آچکے ہیں جن میں سے بڑا زلزلہ لنکن شائر میں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ10ہزار زلزلوں میں سے کم سے 200 اور زیادہ سے 300زلزلے ہر سال آئے۔یعنی زیر زمین غیر معمولی حرکت کا ایک طویل سلسلہ ہے جو زلزلوں کی شکل میں یہاں آتا رہا ہے تاہم جس تعداد میں زلزلے آئے اس سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات نسبتاً بہت کم رہے۔برٹش جیولوجیکل سروے نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں 1970ءکے بعد سے آنے والے زلزلوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔زلزلوں کی طاقت کا اندازہ جس ریکٹر اسکیل پر کیا جاتا ہے وہ امریکی موجد ریٹرکا پیش کردہ ہے۔

شیئر: