Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کاغذ ری سائیکلنگ کے گودام میں آتشزدگی

ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کاغذ ری سائیکلنگ کے ایک گودام میں جمعے کو آگ لگنے کی اطلاع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ری سائیکلنگ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

 گودام میں لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا (فوٹو عاجل)

جنرل ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتےہی فائر فائٹرز جائے حادثہ پر روانہ کیے گئے۔
 گودام میں لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ  سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ آگ لگ جانے کی صورت میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: