لانگ آئی لینڈ........ این ایس اے نے ایسا غبارہ تیار کیا ہے جو سیل فون پر ہونے والی بات چیت کو خفیہ طور پر نہ صرف سن بلکہ ریکارڈ بھی کرسکتا ہے۔ نیویارک میں اس سے جاسوسی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔ اسکے لئے ایک خاص قسم کا چھوٹا سا غبارہ چھوڑا جاتا ہے جو حیرت انگیز طور پر بلٹ پروف ہے او ر اس چیز کو ہوور ہیمر کا نام دیا گیا ہے۔ اسے 2004ءمیں لانگ آئی لینڈ کے شپنگ لین میں استعمال کیا جاچکا ہے۔ اسے بلٹ پروف میٹریل سے تیار کیا گیا تھا اور اس غبارے کو کوئی انسان بھی اڑا سکتا ہے اور یہ بغیر کسی انسان کے خود بھی اڑ سکتا ہے۔ جاسوس غبارہ 68ہزار فٹ کی بلندی پر 6ماہ تک مخبری کا کام انجام دے سکتا ہے۔ بلمپ کہلانے والی اس چیز کا قطر 62فٹ ہے۔