Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر کا یوروگوائے کے وزیر خارجہ سے رابطہ، موسمیاتی امور میں تعاون کا جائزہ

مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فائل فوٹو سبق)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، رکن کابینہ اور موسمییاتی تبدیلی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے سنیچر کو یوروگوائے کے وزیر خارجہ جولیو سیزر آریولا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماحولیات اور موسمیاتی امور میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عادل الجبیر نے سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو سمیت ماحولیات کے شعبے میں مملکت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

شیئر: