Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم گیلانی کی5 سالہ نااہلی مدت ختم

ملتان ...سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 5 سالہ نااہلی کی مدت ختم ہوگئی ۔ انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے اہل ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ اب پارٹی قیادت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے یا نہیں ۔انہوںنے کہا کہ اپنے عہدے کی قربانی دے کر اداروں کے درمیان تصادم کو بچایا۔ مجھے فخر ہے کہ آئین کا تحفظ کیا۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کررہا ہوں ۔ اس وقت کے صدر کے خلاف سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا میرا موقف اس وقت درست ثابت ہوگیا جب عدالت عظمیٰ نے میرے بعد وزیراعظم راجہ پرویز کو کہا کہ وہ خط کے معاملے میں عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے لئے کوئی راہ نکالیں۔ گیلانی نے کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا میں بھی عدالت سے رجوع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری نا اہلی کے بعد میرا بیٹا عبدالقادر گیلانی صوبائی اسمبلی کا ضمنی انتخاب جیتا پھر ایک اور بیٹا علی موسیٰ گیلانی ملتان سے قومی اسمبلی کی نشت پر الیکشن میں کامیاب ہوا ۔یہ عوام کا فیصلہ تھا۔
 

 

شیئر: