Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو فتح

نئی دہلی۔۔۔دہلی کی 3میونسپل پولنگ کے بعدووٹوں کی گنتی سے واضح ہوگیا کہ بی جے پی بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے اور یوں وزیر اعظم مودی کی جماعت نے 2015کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔بدھ کو جو رزلٹ آیا اس کے اثرات صرف دارالحکومت میں ہی نہیں بلکہ اس سے باہر بھی محسوس کئے جائیں گے اور اب وزیر اعظم کے حوصلہ مزید بلند ہونگے۔واضح رہے کہ 2015کے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی’’آپ‘‘ اور اس کے سربراہ کیجریوال نے مودی کی فتح کو روک لگا دی تھی۔بی جے پی کو 70رکنی اسمبلی میں صرف 3نشستیں ملی تھیں جبکہ’’ آپ‘‘ کے 67ارکان جیتے تھے۔ پنجاب اور گوا میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں’’ آپ‘‘ کو زبردست ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ آپ کا ایک رکن اسمبلی پہلے ہی منحرف ہوکر بی جے پی سے جاملا تھا۔بی جے پی کے رہنما امیت شاہ نے کامیابی کیلئے سارا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کو دیا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایاکہ ووٹنگ مشینوں میں گڑ بڑکی گئی ہے۔

شیئر: