حیدرآباد دکن۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے صاحبزادے اور تلنگانہ کے وزیر 40سالہ کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ حکمراں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (پی آر ایس ) کا سربراہ بننے یا اپنے والد کا جانشین بننے کا فوری کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد اگلے 10سال تک وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کرسکتے ۔ ان کی عمر صرف63سال ہے اور وہ کئی وزراء اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کی عمر سے بھی کم عمر ہیں۔انہوں نے ریاست کو گولڈن تلنگانہ بنانے کیلئے سخت جدو جہد کی ہے۔نئی ریاست کو اسی قسم کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت تھی۔انہوں نے جو کہا وہ کیا۔