Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان پاسپورٹس پر سموں کا غیر قانونی اجرا، پشاور میں 10 افراد گرفتار

پی ٹی اے کے مطابق ’مشتبہ افراد کے قبضے سے 450 افغان پاسپورٹس، تین لیپ ٹاپ، چار پی سیز اور 15 موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے‘ (فائل فوٹو: وکی میڈیا)
افغان پاسپورٹس میں ٹیمپرنگ اور سموں کے غیر قانونی اجرا پر پولیس نے چھاپہ مار کر پشاور سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر افغان پاسپورٹ پر سموں کی غیر قانونی فعالیت، افغان پاسپورٹوں میں ٹیمپرنگ اور جعلی ویزوں پر سموں کے اجرا پر پشاور میں تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
پی ٹی اے کی جانب سے منگل کو جاری کیےگئے بیان کے مطابق ’چھاپے کے دوران مجموعی طور پر 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔‘
’مشتبہ افراد کے قبضے سے 450 افغان پاسپورٹس، تین لیپ ٹاپ، چار پی سیز اور 15 موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔‘
پی ٹی کا کہنا ہے کہ ’اس چھاپے کا مقصد سموں کے غیر قانونی اجرا کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔‘

شیئر: