Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ پھر مسترد

اسلام آباد.. نئی دہلی نے کلبھوشن یادو تک پھر قونصلر رسائی مانگ لی۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمبا والانے بدھ کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی ہائی کمشنرنے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اور کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی مانگی۔ سیکریٹری خارجہ نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے پاکستانی موقف واضح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک و ہند کے درمیان قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاسوسوں تک رسائی کو کوئی معاہدہ نہیں۔ ۔دوسری جانب ہندنے کلبھوشن کے حوالے سے قانونی معاونت کی پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب بھی نہیں دیا۔ 

 

شیئر: