Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس آج ریاض میں ہوگی

’وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں سربراہ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد شروع ہوگئی ہے جہاں وہ خلیجی تعاون کونسل کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کویت، بحرین اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آمد ہوئی ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی،قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور کویتی وزیرخارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح کا استقبال سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض میں وزرائے خارجہ کی سطح پر جی سی سی ممالک کی کانفرنس آج ہوگی جہاں سربراہ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

شیئر: