دبئی کسٹم حکام نے 4 لاکھ 85 ہزار 700 درہم مالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق دو مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے 24 قیراط والے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 2.3 کلو گرام کے لگ بھگ تھا۔
دبئی کسٹم میں آپریشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی نے بتایا کہ کسٹم افسران کو مسافروں پر شبہ ہوگیا تھا جس پر انکے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے سونا برآمد ہوا۔
کسٹم افسران نے ایک مسافر کے سامان سے 1.072 کلو گرام کے سونے کے بسکٹ برآمد کیے ان کی مارکیٹ ویلیو 2 لاکھ 25 ہزار 120 درہم کے لگ بھگ ہے۔ دوسرے مسافر کے قبضے سے 1.241 کلو گرام کے سونے کے بسکٹ ضبط کیے گئے جن کی قیمت کا اندازہ 2 لاکھ 60 ہزار 610 درہم لگایا گیا ہے۔ دونوں مسافروں نے سونا انتہائی ماہرانہ انداز میں چھپایا تھا کہ تاکہ کسٹم افسران کو ان کے بارے میں کوئی شک نہ ہو۔