Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزنی روبوٹ کو ٹکر مار کر گرادیا

لندن- - - - -  نشہ کیسی کیسی حرکتیں کراتا ہے اسکا ایک اندازہ اس وقت یہاں ہوا جب نشے میں دھت ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر متعین ایک وزنی روبوٹ کو ٹکر مار کر گرادیا۔ اس روبوٹ کا وزن کم ازکم 30پاؤنڈ کے قریب ہوگا اور اسے جرائم کی روک تھام کیلئے بنایا گیا تھا۔ تاہم اسکے بازو نہیں تھے۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں یہ روبوٹ گرا تو اس 41سالہ شخص جیسن سلوین کو کچھ خیال آیا اور وہ نیچے گرے ہوئے روبوٹ سے اس طرح باتیں کرنے لگا جیسے اس سے معذرت کررہا ہو اور معافی مانگ رہا ہو۔ کہا جاتا ہے کہ یہ روبوٹ ایک سیلیکون ویلی میں اس کمپنی کے گارڈ کے طور پر متعین تھا جس نے اسے بنایا تھا۔ کچھ لوگوں نے روبوٹ کو ٹکر مارنے اور پھر اس سے معذرت خواہانہ انداز میں دیکھا اور اس سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

شیئر: