لندن- - - - - روزمرہ کی اشیاء بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں کے حوالے سے عام خیال یہی رہا ہے کہ فریج میں چیزیں بھی محفوظ رہ جاتی ہیں مگر انکی غذائیت ختم ہوجاتی ہے مگر اب تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق ایسا نہیں ہے اور ماہرین کا اصرار ہے کہ منجمد اشیاء میں بھی غذائیت ختم نہیں ہوتی ۔ فرج میں رکھی ہوئی سبزیاں اور پھل عام طور پر تازہ سمجھے جانے والے پھلوں اور سبزیوں سے اچھی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ آپ کبھی کسی اسٹور میں جاکر خریداری کیلئے تازہ چیزوں کے چکر میں نہ پڑیں۔ منجمد چیزیں اٹھائیں اور انہیں پورے اطمینان اور اعتماد سے لیں۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ تحقیقی رپورٹ منجمد خوردنی اشیاء کے ادارے (فروزن فوڈ فاؤنڈیشن) کے سرمائے سے مرتب کی گئی ہے۔ مگر ماہرین غذائیت اسے سو فیصد درست قرار دے رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ منجمد چیزوں میں پوٹاشیم ، ریشوں اور کیلشیئم کی مقدار اچھی خاصی ہوتی ہے۔