سعودی عرب میں حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے مملکت میں مقیم عرب شہری کو حراست میں لیا۔
وڈیو مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تھی اوراس میں عمرے کی ادائیگی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مواد موجود تھا۔
سیکیورٹی فورس نےعرب شہری کو مسجد الحرام میں داخلے سے قبل بیرونی صحن میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔