Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے طیارے پر نیوم کا لوگو 

نیوم سٹی مستقبل میں تعمیر کیے جانے والے شہروں کے لیے ایک مثال ہے(فوٹو سیدتی)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنے ایک طیارے پر’نیوم‘ سے مزین کیا ہے۔ دنیا بھر میں یہ طیارہ نیوم کے لوگو کی تشہیر کرے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیوم سٹی دنیا بھر میں مستقبل میں تعمیر کیے جانے والے شہروں کے لیے ایک مثال ہے۔
السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر نے کہا کہ’ نیوم کے ساتھ شراکت مستقبل میں مزید تعاون کی راہ ہموار کرے گی اور فریقین کو اس کا فائدہ ہوگا۔‘
’السعودیہ کے طیارے کو نیوم کے لوگو سے مزین کرنے پر پوری دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ سعودی عرب کے اہم منصوبوں کو اجاگر کرنے میں اس کے مختلف اہم اور اقتصادی ادارے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں‘۔ 
نیوم سٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر نظمی النصر کا کہنا ہے کہ’ نیوم اور السعودیہ کے درمیان شراکت پوری دنیا کو ہمارے مستقبل کے وژن سے متعارف کرائے گی‘۔

شیئر: