Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار ونود کھنہ چل بسے

ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ 70سال کی عمر میں چل بسے ۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ یوں ہندوستانی فلم انڈسٹری کا ایک باب ختم ہوگیا۔ ونود کھنہ نے متعدد فلموں میں خوبصورت کردار ادا کئے۔ ان کے انتقال پر فلمی صنعت نے تعزیت کا اظہار کیا۔وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوک سبھا کے رکن تھے۔ حال ہی انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ان کی بہترین فلموں میں ۔ میرے اپنے،انصاف اور امر اکبر انتھونی شامل ہیں۔

شیئر: