اسلام آباد پولیس کے مطابق لاپتہ شہری حسیب حمزہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے۔‘
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی فیملی نے وزیراعظم ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔‘
تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ سے اغواء ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے۔
حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔
حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ pic.twitter.com/47OS0IuhN4
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 14, 2022