سری نگر۔۔۔جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 3فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملہ جمعرات کی صبح کپواڑہ کے فوجی کیمپ پر کیا گیا تھا۔5فوجی زخمی بھی ہوئے۔مرنیوالوں میں فوج کا کیپٹن شامل ہے۔ ابھی تک فورسز اور دہشتگردوں میں لڑائی جاری ہے۔ ابھی یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کیا اب بھی کیمپ میں کوئی عسکریت پسند موجود ہے یا نہیں۔کیمپ میں رہنے والے فوجی علاقے میں سڑک کے افتتاح کے سلسلے میں آج کل ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔