Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کی آخرت سے خوفزدہ ہوں،مریم نواز

لاہور...وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی آخرت سے خوفزدہ ہوں۔ عمران خان کی جانب سے پانا مہ کیس میں خاموش رہنے کے لئے 10 ارب روپے کی آفر کے الزام پر ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ پہلے عمران نے کہا کہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے مجھے آفر کی تھی پھر کہا کہ دبئی میں حمزہ شہباز شریف کے قریبی دوست نے میرے دوست کو یہ آفر کی ۔ مریم نواز نے کہا کہ دونوں بیانات مختلف ہیں ۔میں عمران خان کی آخرت سے خوفزدہ ہوں۔واضح رہے کہ پیشکش کا الزام سامنے آنے پر مریم نے عمران کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
 

شیئر: