Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سابق ویلفیئر اتاشی حماد عابد کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (ذکاءاللہ محسن) معروف پاکستانی بزنسمین چوہدری سجاد احمد کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے سابق ویلفیئر اتاشی حماد عابد کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیاگیا ۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے ناظم الامور حسن وزیر کے علاوہ کمیونٹی کی جانب سے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقعہ پر چوہدری سجاد نے حماد عابد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے افسران پاکستان کا اثاثہ ہیں جو اپنے فرائض منصبی بڑی دلجمعی کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ حماد عابد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آ کر تمام یادیں تازہ ہو گئیں ۔کمیونٹی نے جس طرح عزت و احترام سے نوازا ہے اس کو مدتوں یاد رکھوں گا ۔ تقریب میں گلوکاروں نے محمد رفیع کے گانے گا کر تقریب میں خوب رنگ جمایاجبکہ پرتکلف عشائیے سے حاضرین محظوظ بھی ہوئے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: