Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنیر کا استعمال جگر کو توانا ئی دیتا ہے

ٹیکساس .... امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پنیر کا استعمال جگر کو توانا ئی کے ساتھ سرطان سے بچاوفراہم کرتا ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی لوگ پنیر سے اجتناب کرتے ہوئے اسے مٹاپے کی وجہ قرار دیتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق سے پنیر کے بہت سے فائدے منظرِ عام پر آئے ہیں۔ یہ جگر کو توانا رکھتے ہوئے اسے سرطان سے بچاتا ہے۔ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس سے قبل ڈنمارک کے آرہس یونیورسٹی اسپتال نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ دانتوں کی اچھی طرح صفائی جگر کے امراض سے بچاتی ہے کیونکہ منہ کے بیکٹیریا جگر تک جاکر اسے بیمار کرتے ہیں۔

شیئر: