Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاب نہ پہننے پر ایرانی خاتون فٹبالر ٹیم سے آﺅٹ

تہران .... ایران کی خاتون فٹبالر کو قومی ٹیم سے اس وجہ سے نکال دیا گیا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں حجاب کے بغیر فٹبال کھیلتی ہوئی نظرآئی تھی۔ شیوامینی یورپ میں تعطیلات منا رہی تھیں جہاں انہوں نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداروںاور مردوں کی ٹیم کے ساتھ فٹبال کھیلی تھی اور وہ حجاب میں نہیں تھیں۔ اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی تھی۔ اس وڈیو میں انہیں شاٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ حجاب بھی نہیں تھا۔ ایران میں خواتین کیلئے حجاب لازمی ہے۔ حکام نے امینی کو ٹیم سے نکال دیا۔ سرکاری فیصلے پر امینی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حجاب سے زیادہ کھیل ضروری ہے۔ مجھے فیڈریشن کی جانب سے ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا کہ میں نے نہ صرف حجاب نہیں پہنا بلکہ لڑکوں کے ساتھ بھی کھیلا۔ اس لئے مجھے ڈس کوالیفائی کرکے قومی ٹیم سے نکالدیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اس حرکت سے مجھے ملک میں بڑی پریشانیاں جھیلنا ہونگی۔ امینی نے کہا کہ جب آپ ٹیم کیلئے میڈل اور میچ جیت رہے ہوتے ہوں تو ہر ایک آپ کی حمایت کرتا ہے لیکن جب ٹیم ہارتی ہے تو ہر کوئی آنکھیں پھیر لیتا ہے۔ ایرانی فٹسال فیڈریشن کے حکام نے مجھے کہا کہ جب آپ سرکاری ٹیم کی رکن ہوتی ہیں تو آپ کو کسی بھی غیر سرکاری کھیل میں حجا ب کے بغیر کھیلنے کا حق نہیں۔ آپ نے لڑکوں کیساتھ فٹبال کیوں کھیلی؟

شیئر: