Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی پہلی ایٹمی آبدوز عجائب گھر میں رکھ دی گئی

بیجنگ .... چین نے اپنی سب سے پہلے بنائی گئی ایٹمی طاقت سے چلنے والی سب میرین کو پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر عجائب گھر میں رکھ دیا ہے۔ بہت پہلے ہی اسے ریٹائر کیا جاچکا تھا۔ دنیا میں صرف 4ایسے ممالک ہیں جنہوں نے اپنی ایٹمی سب میرین کو ریٹائر کیا ہے۔25اپریل سے سیاح اسے دیکھنے کیلئے عجائب گھر میں ٹوٹ پڑے ہیں۔ اسے قینگ ڈاﺅ سٹی میں رکھا گیا ہے جو صوبہ شانڈونگ میں واقع ہے۔ عام طور پر یہ آبدوز 6تارپیڈو بم لیکر جاسکتی تھی۔ اس کی تیاری میں 1950ءاور 1960ءکے دور کی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی تھی۔ 40سالہ سروس کے بعد اسے 2013ءمیں ریٹائر کیاگیا تھا اور اس میں کم فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ موجود تھا۔ قنگ ڈاﺅ میوزیم 1989ءمیں قائم کیاگیا تھا اور یہ ملک کا واحد عجائب گھر ہے جہاں چینی بحریہ اب تک استعمال ہونے والے اسلحہ کی نمائش کرتی ہے۔

شیئر: