Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکھن اور کریم امراض قلب کیلئے نقصان دہ نہیں

نئی دہلی ..... دل کے امراض کے ایک ماہر ڈاکٹر کا کہناہے کہ مکھن او رکریم کھا کر اگر آپ دن میں صرف 22منٹ کی واکنگ کرلیتے ہیں تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ اب تک تو صدیوں سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ مکھن اور کریم سے دور رہا جائے لیکن ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے باقاعدہ ریسرچ کرکے بتایا کہ اس قسم کی چکنائیوں کا دل کے امراض کم کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیا کہ چکنائی کے نتیجے میں دل کے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے گروپ کے سربراہ ڈاکٹر اسیم ملہوترہ نے کہا کہ یہ کہناکہ انکی وجہ سے شریانوں میں چکنائی جمع ہوجاتی ہے انتہائی گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو گھر کا پکا کھانا کھانا چاہئے اورروزانہ 22منٹ واک کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ مختلف پریشانیوں سے بھی بچنا چاہئے اور یوں آپ دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن نے اپنے کالم میں ڈاکٹر ملہوترہ نے کہا کہ چکنائی سے شریانوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی اور اس بارے میں اب تک جو کچھ کہا گیا ہے وہ گمراہ کن ہے۔

شیئر: