Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سینگ والی بھیڑ

آئس لینڈ ....آئس لینڈ میں بھیڑوں کے ایک ریوڑ میں ایک ایسی بھیڑ پائی گئی جس کے ماتھے پر ایک سینگ تھا۔ بھیڑوں کا رکھوالا اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ایک سینگ کی وجہ سے اسکی آبرو بھی ہمیشہ چڑھی رہتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ بھیڑ ہمیشہ ہی حیران و پریشان رہتی ہے۔ یہ بھیڑ پچھلے سال آئس لینڈ کے جنگلوں میں پیدا ہوئی تھی جب اسے پکڑ کر لایا گیا تھا۔ جس کسان نے اسے پکڑا تھا وہ اس وقت اسے بکری سمجھا تھا۔ کسان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنی دوربین سے دور سے دیکھا اور اسے بکری سمجھا اور پکڑنے کیلئے دوڑا۔ جب قریب پہنچا تو دیکھا کہ یہ تو بھیڑ ہے۔ اس کے دونوں سینگ ایک ساتھ پائے گئے۔

شیئر: