Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہو بلی کا ٹکٹ 4000روپے کا

حیدرآباد دکن۔۔۔۔باہو بلی نامی فلم کے ٹکٹ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بلیک میں 4ہزار روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔اگرچہ عدالت نے ٹکٹ کی رقم سے زیادہ وصول کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرچکی لیکن حیدرآباد، ورنگل، محبوب نگر، کریم نگر اور تلنگانہ کے دیگر مقامات پر سنیماؤں پر ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور عوام بھی سنیماؤں پر ٹوٹے پڑرہے ہیں۔ شدید گرمی میں لوگ ٹکٹ کے انتظار میں سنیماؤں کے سامنے کھڑے ہیں۔سنیما مالکان بھی بڑھتی ہوئی طلب کے نتیجے میں خوب مال بٹورنے میں لگے ہیں۔نظام آباد ضلع کے ایک شخص نے کہا کہ میں بڑی مشکل سے 3ہزار روپے کے 2ٹکٹ خرید سکا ہوں۔اس میگا فلم کا لوگوں میں اتنا کریز ہے کہ آندھرا پردیش میں چند گیس ایجنسیاں بھی نئے کنکشن لگوانے والوں کو فلم کے مفت ٹکٹ کا لالچ دے رہی ہیں۔بھارت گیس ایجنسی نے وجے واڑہ میں بدھ سے نئے صارفین کو فلموں کے مفت ٹکٹ دینا شروع کردیئے ہیں۔گنٹور میں بھی ایک ایجنسی نے اسی قسم کی پیشکش کی ہے۔بھارت گیس ایجنسی کے مالک نے کہا کہ اس سے نہ صرف فلم کی پرموشن ہوگی بلکہ ہماری کمپنی بھی مشہور ہوگی۔

شیئر: