نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں میونسپل انتخابات میں ناکامی کے بعد مرکز میں عام آدمی پارٹی کی تشکیل نو شروع ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاستی وزیر محنت گوپال رائے کو دہلی میں پارٹی کا کنوینر مقرر کردیا۔کیجریوال نے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پھیل جائیں اور پارٹی کی ناکامی کی وجہ معلوم کریں۔بہت سے ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ ووٹنگ مشین میں گڑ بڑکی گئی تھی۔عوام تک پہنچنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب گوااور دہلی میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے انتخابات کے باعث پارٹی کو بی جے پی کی مضبوط پچ کا جواب دینے کا موقع نہیں ملا۔