Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے میں تصویر کی تبدیلی، محکمہ پاسپورٹ کی تین شرائط کیا ہیں؟

 پاسپورٹ موثر اور امیدوار کی اس میں تصویر نئی ہونی چاہیے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعو دی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ جو تارکین وطن اقامہ کارڈ میں اپنی تصویر تبدیل کرانا چاہتے ہوں انہیں تین شرائط  پوری کرنا ہوں گی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’جو مقیم غیرملکی ’ھویہ مقیم‘ اقامہ کارڈ میں اپنی تصویر تبدیل  کرانا چاہتے ہوں انہیں پہلے پاسپورٹ انتظامیہ سے رجوع کرنے کے لیے پیشگی اپائنمنٹ لینا ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’تصویر کی تبدیلی کے لیے پاسپورٹ موثر اور امیدوار کی اس میں تصویر نئی ہونی چاہیے‘۔
سوم یہ کہ ’تصویر میں امیدوار کا سر کھلا ہوا ہونا چاہیے، ڈھکا ہوا نہ ہو‘۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں ڈیجیٹل سسٹم  کے تحت غیر ملکی کارکنوں کے فنگر پرنٹ کے وقت لی جانے والی تصویر اقامہ کارڈ پر پرنٹ کی جاتی ہے۔
 وقت کے ساتھ کچھ لوگوں کے چہرے کے نقوش میں آنے والی تبدیلی نمایاں ہوتی ہے اس لیے وہ تصویر تبدیل کرانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ 
تصویر تبدیل کرانے کے لیے مناسب وجہ بھی بتانی ہوتی ہے جبکہ دستاویزی ثبوت کے طور پر نیا اور کارآمد پاسپورٹ بھی جوازات میں دکھایا جاتا ہے جس میں موجود تصویر کا موازانہ کرنے کے بعد اقامہ میں بھی نئی تصویر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ 

شیئر: