Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثبت کرکٹ کھیلی جائے، کوہلی

نئی دہلی۔۔۔۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کو مثبت کرکٹ کھیلنا چاہئے تاکہ وہ پے در پے ہونیوالی شکستوں سے بچ سکے۔واضح رہے کہ جمعرات کو بھی آئی پی ایل میں ان کی ٹیم کو گجرات لائنز نے شکست دی تھی۔رائل چیلنجرز نے ابتک 9میچز کھیلے اور 6میں اسے شکست ہوئی ہے۔گجرات لائنز نے گزشتہ روز پوری ٹیم کو محض 134رنزپر ہرایا۔ویراٹ کوہلی نے اپنی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکست کو آسانی سے ہضم نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دل لگا کر کھیلنا چاہئے۔ہماری ٹیم پر بڑا پریشر ہے۔ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے۔کوہلی نے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی خراب کارکردگی کا بہانا تو نہیں بنایا اگر چہ اس کے 3کھلاڑی صرف 23رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔کپتان نے آرون فنچ کی تعریف کی جس نے 34گیندوں پر 72رنز بنائے۔انہوں نے کہا کہ ساراگریڈٹ فنچ کا جاتا ہے۔گجرات لائنز کے کپتان سریش رائنا نے کہا کہ اینڈیوتائی کی 2گیندوں پر 2وکٹیں لینا ہی کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔نئی گیندوں کی مدد سے یہ وکٹیں حاصل کی گئیں۔ہم صرف پوری ٹیم کی کوششوں سے ہی جیت سکے۔ہر شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: