Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے،اعزاز چوہدری

  واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں کثیرجہتی تعلقات قائم ہیں۔ واشنگٹن میں ہارورڈ کینیڈی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پردوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات وسیع البنیاد ہیں، کسی کو بھی یہ تاریخی تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پوری انسانیت کے مشترکہ دشمن یعنی ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے سہولت کار کا کردار اداکرے ۔ہند نے سفارتکاری کی بجائے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا راستہ اختیار کر رکھا ہے ۔

شیئر: