پی ٹی آئی کے 21ویں یوم تاسیس پر بحرہ میں خصوصی تقریب
جدہ( جاوید راہو)پاکستان تحریک انصاف کے اکیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام بحرہ میں تقریب کا اہتمام ہوا۔تقریب کی صدارت سٹی صدر الیاس قاضی نے کی۔الیاس قاضی نے اپنی تقریر میں کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے۔ عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا سے نجات ملے گی۔تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پاکستان سے لائیو خطاب کیا جن میں ایم این اے مراد سعید، چودھری سرور، ولید اقبال اور مبشر چیمہ شامل ہیں۔ تمام رہنماؤں نے یوم تاسیس کے 21سال مکمل ہونے پر کارکنان کو مبارکباد دی۔پروگرام میں بہتر کارکردگی پر ممبران کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ جنرل سیکرٹری قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن ختم اور نظام میں بہتری لائی جائے گی۔پروگرام کی انتظامیہ میں عبدالحمید رمدانی، مہر اعجاز احمد، مشتاق احمد، مقصود احمد، تاج محمد خان، رانا یاسر، نعیم خان، محمد آصف، محمد ارشد اور بلال سلیمی شامل تھے۔شرکاءمیں صدر تحریک انصاف ویسٹرن ریجن سلطان عبدالباسط، جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن قاسم دستی، نائب صدر ہزارہ ڈویڑن مشتاق احمد شیخ، عدنان لیاقت، انجم وڑائچ، عمر اقبال جنجوعہ، شاہد چوہان، رانا طاہر، حیدر علی، عبدالقیوم خان (جیزان)، خالد ظہیر، ملک اسد، اکرام اللہ خان، رضوان انور وڑائچ، چاند بدر، سکندر حیات مرزا، مرزا مدثر احمد اور عبدالمعید بلوچ نے شرکت کی۔