Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسپتالوں کے علاوہ 200فارمیسوں کی نجکاری ہوگی

ریاض: وزارت صحت سرکاری جنرل اسپتالوں کے علاوہ 200فارمیسیوں کی نجکاری کرے گی۔ جنرل اسپتال اور فارمیسیوں کی نجکاری سے کے علاوہ حکومت کھیل ، بجلی اور پانی کے شعبوں کی بھی نجکاری کرنے والی ہے۔ بنیادی حکومتی اداروں کی نجکاری سے حکومتی خزانے کو 200بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ نائب وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد التویجری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ایئرپورٹ کے شعبے کی بھی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے۔ بنیادی اثاثوں کی نجکاری سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت میں نجی شعبے کو بھی شریک کرانا چاہتی ہے۔ اس سے متعدد فائدوں کے علاوہ یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ملکی معیشت تیل کی گرتی قیمتو ں سے متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کی نجکاری سے حاصل کرنے والی رقم 200بلین ڈالر ہے جبکہ قومی خزانے کو آرامکو کے حصص فروخت کرنے سے الگ منافع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2020ءتک 16مختلف شعبوں کی کلی یا جزوی نجکاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے سب سے پہلے ایئرپورٹ اور بندرگاہوں کو شامل کیا جائے گا تاہم ان شعبوں کی نجکاری کے لئے وقت کا تقرر ابھی نہیں ہوا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: