سبزی اورپھلوں کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل
جدہ: جدہ چیمبر آف کامرس میں سبزی اور پھلوں کی کمیٹی کے سربراہ سحیم الغامدی نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران سبزی اور پھلوں کی قیمت میں بے بنیاد اور من مانے اضافے کی روکنے کےلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی طرف سے قیمتوں میں مبالغہ آمیز اضافہ کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔