سیول .. شمالی کوریا کا میزائل تجربہ پھر ناکام ہو گیا ۔ بیلسٹک میزائل کے این 17 ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔میزائل نے 50 کلومیٹر کا سفر کیا پھر ناکام ہو کر گر گیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ یہ تیسرا ناکام میزائل تجربہ ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا ناکام میزائل تجربہ چین کی توہین کے مترادف ہے ۔ پیانگ یانگ قیادت نے چینی صدر کی خواہش کا بھی احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں مزید جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج سکتا ہے۔ جاپا نی وزیراعظم نے بھی میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین قرار دیا ہے ۔