لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے سابق وزیر گائتری پرجا پتی کو زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دینے پر پوکسوکی عدالت کے خصوصی جج اوپی مشرا کو معطل کردیا گیا۔اس معاملے کی تحقیقات کیلئے حکم دیدیا گیا۔گائتری اور اس کے 2ساتھیوں کو منگل کو ضمانت پر رہاکیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کریںتاہم ایک دوسری عدالت نے ضمانت منسوخ کردی ہے اور یوں یہ سب ملزمان جیل سے باہر نہیں آسکے۔ حکومت نے ضمانت منسوخ کرنے کیلئے الٰہ آباد ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا اور وہ ضمانت منسوخ کرانے کیلئے تمام متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔