شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ چیک اور آذربائیجان کے صدور کے مکتوب موصول
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ چیک اور آذربائیجان کے صدور کے مکتوب موصول
اتوار 2 اکتوبر 2022 20:23
مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات سے متعلق ہیں (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ چیک اور آذربائیجان کے صدور کے مکتوب موصول ہوئے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور ان کی سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں جمہوریہ چیک کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخرجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کی طرف سے بھی مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخرجی سے اتوار کو ریاض میں مملکت میں آذربائیجان کے ناظم الامورعمران صدیقوف نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔