لندن۔۔۔۔لیبرپارٹی کی کونسلر پریت کور گل کو امید ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں پہلی منتخب خاتون سکھ رکن پارلیمنٹ بن جائیں گی۔وہ سینڈویل کے علاقے سے لیبر پارٹی کی کونسلر ہیں اور پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے انٹرویو پینل نے برمنگھم سے رکن پارلیمنٹ گسیلا اسٹوارٹ کو ہٹاکر انہیں چنا تھا۔پریت گل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ برمنگھم سے رکن پارلیمنٹ بنانے کیلئے چنا گیا۔ گل سکھ نیٹ ورک کےبورڈ کی رکن بھی ہیں۔سکھ فیڈریشن ان کیلئے انتخابی مہم چلا رہی ہے اور فیڈریشن کے سربراہ امرک سنگھ کا کہنا ہے کہ میں گل کے خاندان کو 30برسوں سے جانتا ہوں اور وہ دارالعوام کی پہلی سکھ خاتون ہونگی۔ ہم عام انتخابات میں ان کی مکمل مدد کرینگے۔