Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سینیئر سٹیزن کے لیے پہلا ریزوٹ باحہ میں

ریزوٹ 23 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا (فوٹو المدینہ اخبار)
سعودی عرب میں فلاحی انجمن ’اکرام‘ نے کہا ہے کہ ’باحہ میں سینیئر سٹیزن کے لیے ریزوٹ قائم کیا جائے گا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ریزوٹ ہوگا‘۔
سعودی عرب سینیئر سٹیزن کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ ریزوٹ قائم کرنے کا فیصلہ ان کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق فلاحی انجمن ’اکرام‘ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعبدالرحمن ابورباح نے کہا کہ ’اکرام نیشنل ریزوٹ سینیئر سٹیزن کو سماجی، ذہنی اور جسمانی  سہولتیں فراہم کرے گا‘۔ 
عبدالرحمن ابو رباح نے کہا کہ ’ریزوٹ 23 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں گیسٹ ہاؤس، مسجد اورتھیٹر ہوں گے۔ ہیلتھ اینڈ سپورٹس کلب،  واکنگ ٹریک، سینٹرل ریستوران، لائبریری، فارمیسی اور کلینکس کا بھی انتظام کیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہ ’فلاحی انجمن اکرام یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ سینیئر سٹیزن معیاری نگہداشت کے مستحق ہیں۔ ایسے بزرگوں کو جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے، انہیں ریزوٹ میں ٹھہرایا جائے گا اور ابتدائی نگہداشت کا انتظام بھی ہوگا‘۔ 

شیئر: