Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا جنگ بندی میں توسیع قبول کرے، او آئی سی

 یمنی بحران سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے (فائل فوٹو ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی عمل کاحصہ بنیں اور جنگ بندی میں توسیع قبول کریں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی نے نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی بحران عسکری طاقت سے نہیں بلکہ سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔
بیان میں  او آئی سی نے حوثی ملیشیا سے کہا کہ وہ جنگ بندی کی دفعات کی  پابندی نہ کرکے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں نہ پیدا کریں اور جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا کوئی جواز ڈھونڈھیں۔
او آئی سی نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایلچی کی تجویز مسترد کرنے اور عسکری سرگرمیوں کی بحالی سے انسانی و معاشی مسائل اور خطے میں انارکی و دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی تمام تر ذمے داری حوثیوں پر ڈالی ہے۔
او آئی سی نے حوثیوں سے پھر کہا  کہ وہ  جنگ بندی میں توسیع قبول کرکے اس کی تمام شرائط کی پابندی کریں۔ 
او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام کو مشکلات سے نکالنے اور امن و استحکام قائم کرنے کے حوالے سے یمن کی مدد کرے اور بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے بموجب اپنا فرض ادا کرے۔ 

شیئر: