بارسلونا ... رافیل نڈال بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے چنگ یون کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا ا سکور 7-6 اور 6-2 رہا۔ دریں اثناء اینڈی مرے کو سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے 6-2 ، 3-6 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ آسٹریا کے کھلاڑی کا اب فائنل میں مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا۔ دریں اثناءماریا شاراپووا اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں روسی ٹینس اسٹار نے ایسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ فرانس کی کرسٹینا میلڈینووچ اور رومانیہ کی سمونا ہیلپ نے بھی اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔