Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن پاک ہر دور میں اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر عبد العزیز

پاک پروفیشنل فورم کے تحت دو روزہ،،آسان قرآن‘‘ ورکشاپ کا انعقاد
 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) قرآن پاک ہر دور میں اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ان خیالات کا اظہار برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز عبدالرحیم نے پاک پروفشنل فورم کے تحت دو روزہ’’ آسان قرآن‘‘ کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس امت کو مستحکم بنانا ہے تو قرآن پاک کی تعلیمات سے ہی ممکن ہے۔  اللہ تعالی قرآن پاک کے ذریعے ہی قوموں اور امتوں کو اٹھاتاہے اور جو اس کو چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ ان کو ذلیل کرتا ہے۔ اگر ہم اس امت کی فلاح چاہتے ہیں تو ہمارا پہلا کام یہ ہونا چاہئے کہ اس امت کا قرآن پاک سے رشتہ جوڑا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اب تک قرآن کو دیگر زبانوں میں سمجھنے کے لئے کوئی خاص ریسرچ نہیں ہوئی تھی مگر اب جدید طریقہ تعلیم سے ہم عوام الناس تک پہنچ سکتے ہیں۔ صرف نماز کو ہی سمجھ لیں تو 50فیصد قرآن پاک کو آسانی کے ساتھ سمجھا جا سکتا ہے۔ آسان قرآن ورکشاپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو قرآن پاک سمجھنے کے لئے ایک بہتر ورکشاپ میں بیٹھنے کا موقعہ میسر آیا ہے۔ ایک اور اسٹوڈنٹ ذیشان قاضی نے کہا کہ عربی زبان کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ۔ اس کے علاوہ دو روزہ ورکشاپ میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی اور لیکچر کو خوب سراہا ۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: