Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقروض فضائی کمپنیوں کو ایئرپورٹ استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا

جلدازجلد واجبات ادا کردیئے جائیں، محکمہ شہری ہوا بازی  کی ہدایات
 
ریاض:  محکمہ شہری ہوا بازی    واجبات ادا نہ کرنے والی   فضائی کمپنیوں کو  مملکت کے ہوائی اڈے  استعمال کرنے  کی اجازت  نہیں دے  گا۔  محکمہ شہری ہوا بازی نے  اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی کمپنیوں کو  تمام  ہوائی  اڈوں کے  واجبات  ادا کرنے کی  ہدایات  کی گئی ہیں۔ مقروض فضائی کمپنیوں  کو  سعودی عرب کے کسی بھی  ایئرپورٹ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  فضائی کمپنیوں پر  لازم ہے کہ  جلد ازجلد  مملکت کے تمام ہوائی اڈوں کے واجبات  ادا کریں ۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ  اس فیصلے کا مقصد  ایئرپورٹ   خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: