سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں پیش رفت جاری ہے: پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور
سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں پیش رفت جاری ہے: پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور
جمعہ 7 اکتوبر 2022 14:14
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت جاری ہے جس سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں۔