Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی: پاکستان فوج کا دستہ قطر روانہ

اس بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کر رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی فوج کا ایک دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی کے لیے قطر روانہ ہو گیا ہے۔
پیر کی صبح دستہ نور خان ایئربیس راولپنڈی سے روانہ ہوا۔
دستہ آرمی کے افسران، جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوانوں پر مشتمل ہے۔
پاکستانی فوج کے افسران فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز کے دوران قطر حکومت کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کریں گے۔
اس حوالے سے ستمبر میں قطر کی آٹھ رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
پاکستان آرمی کے سپیشل دستے نے فیفا کے ارکان کو سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔
قطر حکومت کی جانب سے پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹی کے لیے اس کی مدد کی جائے اور اگست میں قطری وزارت داخلہ کے چار رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ کے میچ 20 نومبر سے شروع ہوں گے جو 18 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

شیئر: