نئی دہلی ....کانگریس نے کرناٹک اور گوا میں انتخابات کیلئے مقرر اپنے سینیئر رہنما کو انتخابی انچارج کی حیثیت سے ہٹا دیا۔ ایک ماہ قبل ہی ڈگ وجے سنگھ پر الزام لگایاگیا تھا کہ وہ گوا میں حکومتی تشہیر میں تاخیر کررہے ہیں حالانکہ کانگریس حالیہ انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور وہ اب تک حکومتی تشکیل میں ناکام رہی ہے اب انکی جگہ لوک سبھا کے رکن کے سی ونیوگو پال کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے اور انہیں کرناٹک کا بھی چارج دیدیا گیا ہے جہاں کانگریس کو امید ہے کہ وہ اپنا اقتدار برقرار رکھے گی۔ پارٹی سیکریٹری اے چھیلا کمار کو گوا کا چارج دیا گیا ہے۔