پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں تقریبا دو ہفتوں تک بہتری کا رجحان رکھنے والی مقامی کرنسی روپیہ ایک مرتبہ پھر گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت نو پیسے کے اضافے کے ساتھ 217.88 روپے رہی۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 217.79 روپے تھی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 57.96، اماراتی درہم 59.32، بحرینی دینار 577.36، عمانی ریال 566.67 اور کویتی دینار کی قیمت 701.88 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 240 اور یورو کی قدر 211.74 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 218.3 اور قیمت فروخت 220.5، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 242 اور قیمت فروخت 244.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت 58.4 جب کہ قیمت فروخت 59، اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.2 اور قیمت فروخت 60.8 روپے رہی۔