Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی اور فقیہ اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکوں کی تفتیش مکمل

ریاض: وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے جدہ میں 23اور26ربیع الثانی کو حی النسیم میں واقع ایک دہشت گرد اور گرفتار اور حی الحرازات میں واقع ایک استراحہ میں پناہ لینے والے دو دہشت گردوں کے خلاف کاررائی کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ سے اڑا دیا تھا۔ تفتیشی اداروں نے دونوں کارروائیوں کے متعلق مزید تفتیش جاری رکھی تو اہم انکشافات سامنے آئے۔ تفتیش کے دوران ثابت ہوگیا کہ جدہ میں گرفتار اور ہلاک ہونے والا یہ سیل مسجد نبوی شریف کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے دھماکے سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ اسی سیل نے کار پارکنگ میں دہشت گرد کو دھماکہ خیز بیلٹ فراہم کی تھی۔ اسی سیل کا تعلق جدہ میں فقیہ اسپتال کی کار پارکنگ کے قریب ہونے والے دھماکے سے تعلق بھی ہے۔ کار پارکنگ میں پاکستانی دہشت گرد کو اسی سیل نے دھماکہ خیز بیلٹ فراہم کیا تھا۔ 
 

مزید تفصیلات اردو نیوز میں ملاحظہ کریں۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: