Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا اوپن،اعصام الحق نے مینز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا

  بارسلونا...پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا نے بارسلونا اوپن مینز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا۔ اعصام الحق اور فلورین مرگیا نے آسٹریلیا کے الیگزینڈر اور جرمنی کے فلپ پر مشتمل جوڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ فائنل میں اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور مرگیا نے اپ سیٹ کرتے ہوئے مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی پھر سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سابق عالمی نمبر ایک جوڑی ہوریا ٹکاو اور جولین راجر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 

شیئر: