Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر اردگان 2روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی /استنبول ..ترک صدر رجب طیب اردگان اتوار کی شب 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ۔ ترک صدر پیر کو ہندوستانی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ روانگی سے قبل انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے جنوبی ایشیا میں روایتی حریف اور جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک پاکستان اور ہند کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تنازع کو طول دینا آئندہ نسلوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔انہوںنے کرد عسکریت پسند گروپوں اور کشمیریوں حریت پسندوں کے درمیان کسی بھی قسم مماثلت کو مکمل طور پر مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 70 سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے ان کے عوام کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ترکی ہمیشہ ہند کو نیوکلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔ اس بات کی بھی حمایت کرتا ہے کہ پاکستان کو بھی گروپ میں شامل کیا جائے۔ 

 

شیئر: